اشتہار

سعودی عرب: ابشر صارفین کے لیے انتباہ جاری، ہوشیار!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں آن لائن پلیٹ فارم ‘ابشر’ کی انتظامیہ نے صارفین کو جعلی پیغامات سے متعلق خبردار کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین خودساختہ ابشر اکاؤنٹ سے کیے جانے والے جعلی پیغامات سے ہوشیار ہیں، اور ایسے کیسی میسج کا جواب ہرگز نہ دیں۔

خودساختہ ابشر اکاؤنٹ ظاہر کرکے دھوکے باز فراڈ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ابشر سروس پورٹل کی انتظامیہ ظاہر کرتے ہوئے نامعلوم افراد کی جانب سے بعض لوگوں کو میسجز بھیجے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ابشر انتظامیہ نے صارفین کو ہدایت کی کہ اکاونٹ میں لاگ ان کرنے کے لیے براہ راست www.moi.gov.sa ابشر اکاونٹ یا پھر وزارت داخلہ کی ویب سائٹ www.absher.sa کا ہی انتخاب کریں۔

سعودی عرب: مرکزی بینک نے صارفین کو خبردار کردیا

خیال رہے کہ جعلی پیغامات کے حوالے سے بعض صارفین نے بھی شکایات درج کرائی تھیں۔

حالیہ دنوں سعودی مرکزی بینک ’ساما‘ نے بھی صارفین کو خبردار کیا تھا کہ دھوکا دہی پر مبنی ایس ایم ایس سے ہوشیار رہیں، شہریوں کو جعلی پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں