اشتہار

علی ظفر ہرجانہ کیس: میشا شفیع کی گواہ کی علی ظفر کے وکیل سے بدتمیزی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: علی ظفر کےمیشا شفیع کےخلاف ہتک عزت دعوے کیس میں میشا شفیع کی گواہ سوالات کا جواب دیتے ہوئے غصے میں آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکار علی ظفر کی جانب سے میشاشفیع کےخلاف ہتک عزت دعوےکی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے سماعت کی،میشا شفیع کی گواہ لیناغنی عدالت میں پیش ہوئیں، جہاں علی ظفر کے وکلا نے میشا شفیع کی گواہ پر جرح کی۔

دوران سماعت علی ظفر کے وکیل کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے لینا غنی غصے میں آگئیں اور علی ظفر کے وکیل سے بدتمیزی کی، جس پر وکیل علی ظفر نے میشا شفیع کی گواہ کو کہا کہ آپ عدالت میں کھڑی ہیں اوربدتمیزی کررہی ہیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل وکیل علی ظفر نے لینا غنی سے استفسار کیا تھا کہ عورت مارچ کے لیے فنڈز کہاں سے آتے ہیں؟ جس پر میشاشفیع کی گواہ نے جواب دیا کہ عوام سے چندہ لیا جاتا ہے باہر سے کوئی فنڈنگ نہیں ہوتی، علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ کیا اس کا کوئی آڈٹ بھی ہوتا ہے یا نہیں؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ نہیں اس کا کوئی آڈٹ نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کیس:‌ میشا شفیع کے مینیجر کا عدالت میں‌ بڑا اعتراف

سماعت کے دوران علی ظفر کے وکیل نےعورت مارچ میں استعمال ہونے والے پلےکارڈ عدالت کے روبرو پیش کیے، گلوکار علی ظفر کے وکیل نے لینا غنی سے سوال کیا کہ مارچ میں جو پلےکارڈ لائےجاتے ہیں کیاا ٓپ ان کی اجازت دیتی ہیں؟ جس پر لینا غنی نے جواب دیا کہ ہماری کمیٹی صرف مارچ منعقدکرتی ہے پلےکارڈ لوگ خود لاتے ہیں۔

وکیل علی ظفر نے گواہ سے سوال کیا کہ علی ظفر کے ساتھ کسی پراجیکٹ پر کام کیا، جس پر میشا شفیع کی گواہ نے نفی میں جواب دیا اور عدالت کو بتایا کہ کالج میں ایک بار کسی ڈرامے میں علی ظفر کے ساتھ کام کیا، اس موقع پر علی ظفر کے ساتھ لینا غنی کی پرانی تصاویر عدالت میں پیش کی گئیں، لینا غنی کا کہنا تھا کہ کالج کے دور میں علی ظفر کے ساتھ اچھا تعلق تھا، یہ تب کی تصویریں ہیں جب میری علی ظفر سےدوستی تھی۔

آج ہونے والی سماعت میں گلوکارہ میشا شفیع کی گواہ لینا غنی کے بیان پر جرح مکمل نہ ہوسکی، عدالت نے دوبارہ لیناغنی کوجرح کےلیےطلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22مئی تک ملتوی کردی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں