اشتہار

’’ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتا، خدا حافظ کہہ کر چلا جاؤں گا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی ٹیم سے ڈراپ ہونے پر بول پڑے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ جس طرح ٹیم سے ڈراپ کیا گیا اس پر افسوس ہے، ہوسکتا ہے کہ میں پسندیدہ لسٹ میں شامل نہ ہوں۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ہم کئی بار کارکردگی سے خود کو ثابت کرچکے ہیں، میں اور محمد عامر ٹیم کی ضرورت ہیں، فیصلہ اب انہیں کرنا ہے کہ انہیں ہماری ضرورت ہے یا نہیں۔

- Advertisement -

فاسٹ بولر نے دورہ انگلینڈ پر کم بیک کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے دورے پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہدف ہے، ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں وہاب ریاض نے کہا کہ ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتا، خدا حافظ کہہ کر چلا جاؤں گا۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک ٹیم منیجمنٹ پر برس پڑے، اہم مطالبہ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں زمبابوے سے شکست پر شعیب ملک ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ ‏پسند نا پسند سے فیصلےکرے گی تو ٹیم سے کیا امید کی جاسکتی ہے۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ جو غلط فیصلے کیے گئے انہیں واپس لینےکی ضرورت ہے، پاکستان ٹیم ‏کوایک انٹرنیشنل وائٹ بال کوچ کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں