اشتہار

سعودی حکومت نے کن افراد کو پہلی فرصت میں کوروناویکسین لگوانے کی ہدایت کردی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے شوگر کے مریضوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں کورونا ویکسین لگوا لیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریض کورونا کا شکار ہوجائیں تو زیادہ مشکلات پیش آتی ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان نے ایسے مریضوں کو مشورہ دیا کہ وہ جلد ہی کورونا ویکسین لگوائیں، سعودی عرب میں مجموعی طور پر ویکسین کی 81 لاکھ 39 ہزار 273 خوراکیں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو دی جاچکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مملکت میں ویکسینیشن کے لیے اوقات کار دائرہ وسیع کررہے ہیں۔

ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، وائرس لگنے کی صورت میں متاثرین خود کو گھروں تک محدود کرلیں۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ کورونا ایس او پیز کو کسی صورت ترک نہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں