اشتہار

بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت نے بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں مئی کے آخر تک توسیع کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بین الاقوامی پروازیں آج سے بحال ہونا تھیں تاہم کوروناوائرس کی بگڑتی صورت حال کے سبب بھارتی سول ایوی ایشن نے پابندی میں توسیع کردی۔

ڈائریکٹر جنرل بھارتی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پروازوں پر پابندی اگلے ماہ 31 مئی تک برقرار رہے گی تاہم اس کا اطلاق ان انٹرنیشنل کارگو ودیگر فلائٹس پر نہیں ہوگا جنہیں خصوصی طور پر آپریشن کی اجازت دی گئی ہے۔ جبکہ شیڈول بین الاقوامی پروازوں کو بھی منتخب شدہ راستوں سے اڑان کا گرین سگنل مل سکتا ہے۔

- Advertisement -

اردن نے بھی بھارت سے پروازوں پر پابندی عائد کردی

کوروناوائرس کے پیش نظر بھارت میں گزشتہ سال مارچ سے بین الاقوامی پروازیں بند ہیں۔

تاہم بھارت سے خصوصی پروازیں مرحلہ وار آپریٹ کی جارہی ہیں۔ جبکہ گزشتہ سال جولائی سے کچھ ممالک سے مشترکہ ‘ایئرببل’ معاہدے کے تحت بھی بین الاقوامی پروازیں اڑ رہی ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورت حال کی وجہ سے کئی ممالک بھارت سے پروازوں پر پابندی عائد کرچکے ہیں جن میں اردن، ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں