جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

حکومت کا یوم حضرت علیؓ کے جلوسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: این سی او سی نے اکیسویں رمضان المبارک کو یوم علیؓ کی شہادت کے جلوسوں سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا اہم اجلاس ہوا، این سی اوسی اجلاس میں اسدعمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں، وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر مذہبی امور نور الحق اقادری اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ صوبائی چیف سیکریٹریز نےبذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں وفاقی، صوبائی صحت و متعلقہ حکام نےکرونا پھیلاؤ کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

وفاقی، صوبائی صحت و متعلقہ حکام کی بریفنگ کے بعد حکومت نے یوم حضرت علیؓ کے جلوسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یوم حضرت علیؓ کی ماتمی مجالس محدود پیمانے پر منعقد ہوں گی، جس میں محدود افراد شریک ہوسکیں گے، ماتمی مجالس پر مساجد و تراویح والی ایس او پیز لاگو ہونگی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یوم حضرت علیؓ سے متعلق فیصلوں پر عمل کےلیےعلماسےمدد لینےکافیصلہ کیا ہے، صوبائی و ضلعی سطح پر علما و مشائخ سے مدد لی جائے گی۔

واضح رہے کہ خلیفہ چہارم حضرت علیؓ کا یوم شہادت اکیس رمضان المبارک کو منایا جاتا ہے، اس روز شیر خدا کی یاد میں بڑے بڑے جلوسوں اور مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے تاہم اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا کی تیسری لہر کے وار جاری ہے، جس کے باعث اموات کی تعداد میں یومیہ اضافہ ہورہا ہے۔کرونا لہر کی تیسری وبا کے باعث پاکستان کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ بھی جاری ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ مخصوص علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن بھی لگایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی تیسری لہر ، حکومت کی بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے بڑی شرط

اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ دنیاکےمختلف ممالک میں کورونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور پاکستان کےنظام صحت پرکوروناکادباؤبڑھ رہاہے، اسی تناظر میں پاکستان آنےوالی ایئرٹریفک میں80فیصد کمی کافیصلہ کیا ہے۔

ایئرٹریفک کو20فیصدتک محدود کیاجائےگا اور فضائی سفر محدود رکھنے کی پابندیاں 4 تا 20مئی نافذ العمل رہیں گی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیٹگری سی لسٹ میں تبدیلی نہ کرنےکافیصلہ کیاہے اور پاکستان آنے والوں کیلئے ٹیسٹنگ،قرنطینہ پروٹوکول واضع کئے ہیں، پاکستان آنے والے مسافر ٹیسٹنگ اور قرنطینہ قواعد پرعمل کریں گے۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے وطن واپس آ سکیں گے تاہم پاکستان آنے والے مسافروں کیلئےپی سی آرٹیسٹ کی شرط عائد کرتے ہوئے مسافرکیلئےمنفی پی سی آررپورٹ لازمی قرار دی گئی تھی،اعلامیے میں کہا تھا کہ پاکستان آنےوالوں کیلئے72گھنٹےقبل پی سی آرمنفی ٹیسٹ رپورٹ لازمی ہوگی ، پاکستانی ایئرپورٹ پربیرون ملک سے آنے والوں کا دوبارہ ریپڈکروناٹیسٹ ہو گا۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں