تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

این اے 249 ضمنی انتخاب، مفتاح اسماعیل کو بیلٹ‌ پیپرز کھو جانے کا خدشہ، بڑا مطالبہ کردیا

کراچی: مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے حلقہ این اے 249 مفتاح اسماعیل نے ہنگامی کارروائی کے لیے چیف الیکشن کمیشن کو درخواست ارسال کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مفتاح اسماعیل کی چیف الیکشن کمشنر کو ہنگامی کارروائی کیلئے درخواست میں لکھا گیا ہے کہ سربمہر حالت میں بیلٹ پیپرز، دیگر سامان الیکشن کمیشن فوری اپنی تحویل لے، انتخابی مواد کو درخواست پر حتمی فیصلہ ہونے تک محفوظ مقام پر رکھا جائے۔

مفتاح اسماعیل نے اپنی درخواست میں مطالبہ کیا کہ انتخابی مواد پاک فوج یا رینجرز کی نگرانی مین کسی محفوظ مقام پر رکھا جائے۔

مزید پڑھیں: انتخابی نتائج؛ تحریک انصاف کے بعد ن لیگ کا بھی بڑا مطالبہ

مسلم لیگ ن کے امیدوار نے حتمی نتائج روکنے اور حکم امتناعی جاری کرنے پر الیکشن کمیشن کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ عملہ اور پریذائیڈنگ افسران کی اکثریت کا تعلق سندھ حکومت سے تھا، عملے نے سندھ حکومت کا ساتھ دیا، ہر جماعت نے اس بات کی شکایت کی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ’ہمیں بیلٹ پیپرز کی حفاظت سے متعلق خدشات ہیں کیونکہ بیلٹ پیپرز سندھ حکومت کے ذیلی محکمے پولیس کی تحویل میں ہیں، بیلٹ پیپرز، کاؤنٹرفائلز، بیلٹ پیپر اکاؤنٹس میں ردوبدل کا خدشہ ہے، انتخابی فہرستوں کی نشان زدہ نقول میں رد و بدل کئےجانےکا خدشہ ہے‘۔

Comments

- Advertisement -