جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

لاکھوں غیرملکی کارکنان نے کویت کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت کے سرکاری محکمے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نجی کمپنیوں کی جانب سے ملازمین کو دیر سے تنخواہیں دینے کے معاملے پر  لاکھوں تارکین ہمیشہ کے لیے اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے۔

کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کی عوامی اتھارٹی برائے افرادی قوت نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی، جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس 2 لاکھ 15 ہزار تارکینِ وطن کویت کو خیر باد کہہ گئے۔

رپورٹ میں غیرملکی کارکنان کے مالی واجبات کے التوا سے متعلق بھی بتایا گیا ہے، جس کے مطابق سرکاری معاہدوں کے تحت رجسٹرڈ کمپنیاں ملازمین کو دیر سے تنخواہیں دے رہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تنخواہوں میں دیر ہونے کی وجہ سے ملازمین کو معاشی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کی وجہ سے بحران بھی پیدا ہورہا ہے، جس کو فوری حل کرنا بہت ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: کویتی وزارت تعلیم نے غیر ملکی اساتذہ کو بڑی خوش خبری سنادی

پبلک اتھارٹی کے مطابق کمپنیوں کے اس اقدام کی وجہ سے ویزا تجارت بہت متاثر ہوئی ہے۔ پبلک اتھارٹی نے سینٹرل ٹینڈرز ایجنسی کو ہدایت کی ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کی مالی ضمانتوں کو مسترد کرے تاکہ اُس رقم سے غیر ملکی کارکنوں کو بروقت واجبات ادا کیے جائیں۔

کویتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جعلی کمپنیوں  کی فائلیں بند ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی گارڈز کی بڑی تعداد کو ملک چھوڑنا پڑا کیونکہ ان کے رہائشی اقامہ کی تجدید نہیں کی گئی تھیں، مذکورہ کمپنیاں جعلی ناموں پر رجسٹرڈ تھیں، جن کی بندش کی وجہ سے کویت کو مزدوروں کی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق کویت کے مقامی شہریوں کو سرکاری و نجی سیکٹر میں ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات مزید تیز کردیے گئے ہیں، گزشتہ دو برسوں کے دوران بارہ ہزار کے قریبی مقامی شہریوں نے  نجی سیکٹر میں ملازمتیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: کویت میں تارکین وطن کی واپسی پر مستقل پابندی عائد

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کرونا بحران کے باعث تارکین وطن کو نئے ویزے کے اجرا پر سخت کنٹرول کی وجہ سے نجی شعبے میں مزدوروں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔  دو لاکھ 15 ہزار کے قریب غیر ملکی مستقل طور پر کویت کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں