اشتہار

سعودی عرب: مسافروں کیلئے ایک اور اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملکی ایئرپورٹس مسافروں کے خیرمقدم کیلئے تیار ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہریوں کو 17 مئی سے بیرون ملک سفر کی اجازت دی جاچکی ہے، ادھر سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سعودی ایئرپورٹس مسافروں کے خیرمقدم کیلئے تیار ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پرائیوٹ ایوی ایشن سمیت مملکت میں کام کرنے والی تمام ایئرلائنز کو ایک سرکلر جاری کردیا جس میں بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے حوالے سے عمل درآمد کی مکمل تفصیلات شامل ہیں۔ خیال رہے کہ کوروناویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے کو سفر کی اجازت دی جائے گی۔

- Advertisement -

وہ افراد بھی سفر کرسکتے ہیں جو سفر سے کم از کم دو ہفتے قبل ایک خوراک کورونا ویکسین لگوائیں یا وہ جو گزشتہ چھ مہینے کے دوران کورونا سے صحتیاب ہوئے یا جن کی عمر 18 سال سے کم ہے۔

سعودی حکومت نے سرحدیں کھولنے کا اعلان کردیا، بڑی پابندی ختم

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ پیر17 مئی 2021 سے سعودی عرب کے ایئر پورٹس، بندرگاہیں اور بری سرحدی چوکیاں شہریوں کے لیے کھول دی جائیں گی، عمل درآمد اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک بجے سے ہوگا۔

وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ 17 مئی سے سعودی شہریوں کے بیرون مملکت سفر پر عائد پابندی ختم ہوجائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں