اشتہار

مشرقی بحیرہ عرب میں‌ سمندری طوفان بننے کا خدشے، الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمۂ موسمیات نےمشرقی  بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے بعد سمندری طوفان کا خدشہ ظاہر کردیا جبکہ سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کراچی میں ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمۂ موسمیات نے جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں طوفان بننےکاخدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہوا کا کم دباؤ کراچی سے 1440 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ 36سے48 گھنٹوں میں ڈپریشن میں تبدیل ہوکر 16 مئی تک ٹراپیکل سائیکلون کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

- Advertisement -

موسمیاتی ماہرین کے مطابق ٹراپیکل سائیکلون کا رخ شمال مغرب کی جانب رہےگا، سمندری طوفان سے پاکستان کے ساحلوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔ محکمۂ موسمیات نے ماہی گیروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ 14 مئی سے گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں: سمندری طوفانوں کی رفتار، ماہرین نے دنیا کو خبر دار کردیا

دوسری جانب سندھ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی  نے سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی کےڈپٹی کمشنرزکو ہنگامی اقدامات کا مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ’مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننےکاخدشہ ہے، 14مئی کی صبح جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن سکتا، جو 16 مئی تک ٹراپیکل سائیکلون نامی سمندری طوفان کی صورت اختیار کرلے گا‘۔

سندھ ڈیزاسٹرمینیجمنٹ اتھارٹی نے مراسلے میں ماہی گیروں کو کل سے گہرے سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سائیکلون کی نقل وحرکت کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں