تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

بھارت:‌ ایمبولینس نہ ملنے پر مجبور بیٹا باپ کی لاش ٹھیلے پہ لے گیا، افسوسناک واقعہ

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں ایک بیٹے کے ساتھ پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے نے باضمیر افراد کو جھنجوڑ کر رکھ دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست پٹنہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے بوڑھے والد اسپتال میں داخل تھے اور وہ علاج کے دوران دم توڑ گئے۔

والد کے مرنے کے بعد بیٹے نے اسپتال انتظامیہ سے لاش منتقلی کے لیے ایمبولینس فراہم کرنے کی درخواست کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

نوجوان کئی گھنٹے انتظار کے بعد ٹھیلا لے کر آیا اور والد کی لاش کو اس پر ڈال کر گھر کی طرف روانہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں‌ پیش آیا انسانیت سوز واقعہ، مجبور والد بیٹے کی لاش ٹھیلے پر لے گیا

رپورٹ کے مطابق نوجوان کا تعلق ریاست بہار کے علاقے سیوان سے ہے، جس نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے یہ کہہ کر معذرت کی کہ آپ کے علاقے میں ایمبولینس نہیں جاتی۔ اب تک یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ بزرگ کا انتقال کس بیماری سے ہوا۔

انٹرنیٹ پر بیٹے کی مردہ باپ کو ٹھیلے پر لے جانے کی دل سوز ویڈیو وائرل ہوئی، جسے دیکھ کر صارفین نے شدید احتجاج کیا اور ریاست بہار کی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت، بے حسی کی انتہاء، باپ بیٹے کی لاش تھیلے میں لے جانے پر مجبور

نوجوان نے بتایا کہ اُس نے کئی گھنٹے تک اپنے والد کی لاش گھر منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس تلاش کی، جو ڈرائیور ملے انہوں نے جانے سے نکار کیا۔ بعد ازاں اُس نے ٹھیلہ کرائے پر لیا اور لاش کو اس پر رکھ کر پیدل ہی روانہ ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -