اشتہار

"شعبدہ بازی اور کک بیکس کے بغیر عوام کو ترقی وخوشحالی مبارک”

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے الزام عائد کیا ہے کہ سابقہ دور میں پنجاب کے باقی اضلاع ترقی سے پیچھےرہ گئے اور احساس محرومی بڑھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ نارروال کے موقع پر جاری بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں پنجاب میں تیز تر ترقی جاری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب تمام اضلاع میں بلا تفریق ترقی کا مشن لیکر نکلے ہیں، اب کوئی ضلع اور علاقہ ترقی وخوشحالی کی دوڑ میں پیچھے نہیں رہےگا۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پانچ ارب سے زائد کا ترقیاتی پیکج لیکر نارووال پہنچ رہےہیں، پیکج میں سڑکوں کی تعمیرومرمت کے 29 منصوبے شامل ہیں جبکہ نیا پاکستان منزلیں آسان کے 3تین منصوبے شروع کئےجائیں گے، اس کے علاوہ نکاسی وفراہمی آب کے پانچ منصوبے، پانچ اسکولزکی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے اپنے بیان میں اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت نے مخصوص علاقوں کو ترجیح دی تھی، جس کے باعث پنجاب کے باقی اضلاع ترقی سے پیچھے رہ گئے اور احساس محرومی بڑھا۔

اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے پنجاب کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شعبدہ بازی او کک بیکس کےبغیر عوام کوترقی وخوشحالی مبارک ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں