بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کرونا وائرس، 38 ممالک سے آنے والے فضائی مسافروں‌ پر تاحکم ثانی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹیگری سی میں شامل 38 ممالک پر فضائی پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کیٹیگری سی میں شامل 38 ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی کا اطلاق 25 اور 26 مئی کی درمیانی شب سے تاحکم ثانی ہوگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا کی روک تھام کے لیے مذکورہ ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کی، جس پر اطلاق کا نوٹی فکیشن سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر فضائی ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے جاری کیا۔

  ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ  عرفان صابر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق 38 ممالک سے پاکستان آمد پر مکمل سفری پابندی آج رات سے ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں لکھا گیا ہے کہ مذکورہ ممالک سے آنے والے مسافروں کو داخلے کے لیے این سی او سی سے اجازت لینا ہوگی۔ 38 ممالک کی فہرست میں بھارت، جنوبی افریقہ، ایران، عراق، بنگلہ دیش،برزایل، زمبابوے سمیت براعظم ایشیا، یورپ اور لاطینی امریکا کے ممالک بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان آنے پر پابندی، نظرثانی شدہ فہرست جاری

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا نے بھارت اور پاکستان پر سفری پابندیوں میں توسیع کردی

دوسری جانب سول ایوی ایشن کے ترجمان سعد بن ایوب نے بتایا کہ نوٹی فکیشن پر تاحکم ثانی عمل درآمد کیا جائے گا۔ کیٹیگری اے اور بی میں شامل دیگر ممالک سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کی کرونا منفی ٹیسٹ لازمی دکھانا ہوگی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر آنے والے مسافروں کا ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ کیا جائے گا، جس کی رپورٹ بیس منٹ کے اندر سامنے آجائے گی۔

سول ایوی ایشن کے مطابق کرونا مثبت ہونے پر مسافر کو اپنے یا سرکاری خرچ پر 8 روز قرنطینہ کرنا ہوگا، جس کے بعد اُس کا دوسرا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں