تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

اہم پیش رفت: ایمرٹس کرکٹ بورڈ نے براڈ کاسٹر عملے سے متعلق بڑی یقین دہانی کرادی

لاہور: پی ایس ایل سکس میں براڈ کاسٹ عملے کی یو اے ای آمد سے متعلق نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اماراتی کرکٹ بورڈ نے حکومت سے کیمرا کریو کے طیاروں کی یو اے ای آمد کے لئے اجازت حاصل کرنے کی کوشش شروع کردی ہیں، آج شام تک کیمراکریو کےجہازوں کو اجازت ملنےکا امکان ہے۔

پی ایس ایل سے متعلق ایک اور پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان میں موجود کھلاڑیوں و آفیشل کا ایک گروپ متحدہ عرب امارات جانے کے لئے ایئرپورٹ روانہ ہوگئے ہیں، بائیو سیکیور ببل میں موجود کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کووڈ پروٹوکولز کے باعث دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائزر اور پی سی بی کی کوششیں رنگ لے آئیں، یو اے ای حکومت نے پی ایس ایل سکس میں شامل کھلاڑیوں اور آفیشلز کے قرنطینہ پریڈ میں کمی کردی ہے، اب کھلاڑیوں اور آفیشلز کو سات کے بجائے پانچ روز کا قرنطینہ کرنا ہوگا تاہم پی سی بی میڈیکل اسٹاف کی کلیئرنس کے بعداس کا حتمی فیصلہ کیاجائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قرنطینہ کا دورانیہ کم ہونے کے باعث ٹورنامنٹ پانچ جون سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

 

Comments

- Advertisement -