ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

اسٹاک ایکسچینج کی بجٹ کیلیے اہم تجاویز ‏

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بجٹ 2021-22 کے لئے تجاویز پیش کردیں۔ ‏

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے چودہ اہم تجاویز دی ہیں جس میں سرفہرست عارضی طور پر کیپٹل ‏گین ٹیکس کا خاتمہ ہے۔

اسٹاک ایکسچینج کے مطابق کچھ عرصے کے لیے کپیٹل گین ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دے دی ‏ہے کپیٹل گین ٹیکس ختم کرنے سے نئے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کی اسٹاک مارکیٹ میں ‏دلچسپی بڑھے گی دوسری صورت میں
اسٹاک ایکسچینج نے کپیٹل گیس ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ‏سفارش کی ہے پاکستان میں کپیٹل گین ٹیکس بہت زیادہ ہے۔

- Advertisement -

پی ایس ایکس نے سفارش کی ہے کہ لسٹڈ سیکوریٹیز کے لئے کپیٹل گین ٹیکس دوسرے اسٹیٹ کے ‏مطابق کیا جائے لسٹڈ کمپنز جو کہ ایس ایم ای میں ہیں ان کے لیے ٹیکس ریٹ میں کمی کی ‏تجویز ہے۔ ‏

سیونگ اور انویسمنٹ اکاونٹس کو متعارف کرانے اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی دستاویز کرنے اور ‏رئیٹس کی آگاہی کرنے کی تجویز دی ہے، طویل مدتی ٹیکس پالیسی کو متعارف کرانا ہوگا۔

ایم ڈی پی ایس ایکس فرخ ایچ خان کا کہنا ہے کہ ان بجٹ تجاویز پر عمل کرنے سے ٹیکس ریونیو ‏میں اضافہ ہوگا بجٹ تجاویز پر عمل کرنے سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں