اشتہار

سعودی عرب: مسافروں کیلئے خوشخبری، 8 ممالک کی فہرست جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکام نے ایسے 8 ممالک کی فہرست جاری کردی جہاں سعودی شہری محفوظ سفر کرسکتے ہیں، انہیں ویزے کی ضرورت ہوگی اور نہ ہی قرنطینہ کرنا ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اپنے شہریوں کے لیے ایسے 8 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جہاں وہ باآسانی اور محفوظ سفر کرسکیں گے، مذکورہ ملکوں کے لیے سعودی شہریوں کو ویزا حاصل کرنا ضروری ہے اور نہ وہاں پہنچنے پر انہیں قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

حکام کی فہرست میں متحدہ عرب امارت سمیت دیگر 7 ممالک شامل ہیں جہاں سعودی شہریوں کو ضروری صحت سہولتیں دی گئی ہیں اور وہاں وہ پیشگی ویزے کے بغیر پہنچ سکتے ہیں۔

- Advertisement -

سعودی شہری امارت پہنچ کر قرنطینہ نہیں کریں گے لیکن انہیں 72 گھنٹے کے اندر اندر کرایا گیا کورونا ٹیسٹ دکھانا ہوگا جس کی رپورٹ منفی ہونی چاہیے۔

سفری پابندی ختم، ویکسین لگوائیں اور سعودی عرب آجائیں!

اسی طرح قطر کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے سعودیوں کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا لیکن سعودیوں کو 14 دن کے اندر اندر ویکسینیشن کرانی ہوگی۔ بحرین جانے کیلئے بھی ویکسین کی دونوں خوراکیں ضروری ہیں۔

فہرست کے مطابق مالدیپ کے لیے ضروری ہے کہ پی سی آر ٹیس کرالیں یا ویکسین کی دونوں خوراکیں لیں۔ سعودی شہری جزائر سیشل بھی جاسکتے ہیں۔ جارجیا جانے کے لیے ضروری ہے کہ ویکسین لگ چکی ہو۔

سعودی شہریوں کو فعال کورونا ٹیسٹ رپورٹ کی بنیاد پر جنوبی افریقہ اور یوکرین جانے کی بھی اجازت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں