اشتہار

اداکارہ جیا علی رشتہ ازدواج میں منسلک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ماڈل و اداکارہ جیا علی بزنس مین عمران ادریس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

اداکارہ جیا علی اور ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی بزنس مین عمران ادریس کی نکاح کی تصاویر گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

وائرل تصاویر میں جیا علی کو نکاح نامے پر دستخط کرتے بھی دیکھا گیا تھا جبکہ دیگر تصاویر میں جیا علی کو عمران ادریس کے ہمراہ عروسی لباس میں إسجد کے باہر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

جیا علی کے نکاح کی سادہ تقریب بادشاہی مسجد میں ہوئی جس میں ان کے نہایت قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے ہی شرکت کی۔

اداکارہ نے اپنے نکاح کے روز وائٹ اور گولڈن رنگ سے مزین خوبصورت غرارہ زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر کو گولڈن شیروانی پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ جیا علی پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز معمر رانا کے ہمراہ ’دیوانے تیرے پیار کے‘ سے کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں