اشتہار

کوروناوائرس سے جلد صحت یابی کا نسخہ

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی کورونا وبا سے صحت یابی کا دورانیہ مریض کی قوت مدافعت پر انحصار کرتا ہے لیکن ماہرین نے ایسی چند اشیا کے مفید مشورے بتائے ہیں جو مہلک وائرس کو جلد شکست دینے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ عمر، جنس اور صحت مسائل سے بھی کورونا وائرس سے صحت یابی کا دورانیہ کم یا زیادہ ہوتا ہے۔ ماہرینِ خوراک کے مطابق کورونا سے تیزی سے صحت یابی کے لیے چار اشیا کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے جن میں زنک، وٹامن سی، ہلدی ور وٹامن ڈی شامل ہیں۔

- Advertisement -

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ زنک سے وائرس سے پیدا ہونے والی کمزوری دور ہوتی ہے، یہ مریض کے جسم میں آنے والی کمزوری کو قابو کرتا ہے، روزانہ کی بنیاد پر اگر 50 ملی گرام زنک استعمال کیا جائے تو جلد وبا پر قابو پانے میں معاونت ملے گی۔

اسی طرح یہ بھی کہا گیا ہے کہ وٹامن سی کورونا وائرس ہونے کی صورت میں جسمانی سوزش کو قابو کرے گا، اس سے مریض کے جسم میں اینٹی باڈیز کی مقدار بڑھے گی اور نئے لمفی خلیے تخلیق ہوں گے۔

خوراک کے ماہرین کے مطابق ہلدی ٹھنڈ سے نجات حاصل کرنے، کھانسی کو قابو کرنے، سینے کی گھٹن کم کرنے، بیکٹریا اور وائرس کو توڑنے اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے معاون ہوتی ہے۔

وٹامن ڈی کی صلاحیت ہے کہ وہ نظام تنفس میں وائرس جانے سے روکتا ہے۔ وبا لگنے پر بھی مریض اسے استعمال کرتا رہے اور شفا پانے کے بعد بھی اس کا استعمال جاری رکھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں