منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

بھارت: ‘کورونا کے ہلاک مریضوں کو کتے نوچ کر کھانے لگے’، کمزور دل افراد کیلئے انتباہ!

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے اترکاشی میں لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کے ہلاک مریضوں کی ادھ جلی لاشوں کو کتے نوچ کر کھا رہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اترکاشی کے شہریوں نے شکایت کی ہے کہ کیدار نامی گھاٹ پر کورونامریضوں کی آدھی جلی ہوئی لاشوں کو کتے کھا رہے ہیں، متعلقہ ادارے اس معاملے پر ایکشن لیں۔

انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ مقامی لوگوں کی شکایت موصول ہونے کے بعد ہم نے ایک شخص کو مقرر کر کے ادھ جلی لاشوں کو دوبارہ چِتا میں جلانے کا حکم دیا ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی بدترین صورت حال برقرار ہے، گزشتہ ماہ آکسیجن نہ ہونے کے باعث ریکارڈ اموات بھی رپورٹ ہوئیں، اسی سبب لاشوں کو جلانے کے لیے گھاٹ پر جگہ کم پڑگئی تھی۔

بھارت : دریاؤں کے بعد کورونا متاثرین کی سیکڑوں لاشیں میدانوں میں بے یارو مددگار

حالیہ دنوں بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی لاشیں بے یارومددگار دریاؤں اور کھلے میدانوں پڑی ملی تھیں۔

بعد ازاں جیپ اور کشتیوں پر سوار پولیس اہلکار لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے لوگوں کو ہدایات دے رہے تھے وہ لاشوں کو دریاؤں میں نہ پھینکیں، ہم آپ کی مدد کے لیے حاضر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں