اشتہار

اڑان سے قبل ایرانی لڑاکا طیارے میں دل دہلا دینے والا حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران میں جنگی جہاز کی ‘انخلا سیٹس’ اڑان سے قبل کھل گئیں جس کے باعث دو پائلٹ ‘ہینگرروف’ سے جاٹکرائے اور موت واقع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لڑاکا طیارے میں انخلا سیٹ ہنگامی صورت میں بھرپور طاقت سے باہر آتی ہے اور پھر اس پر لگا پیرا شوٹ کھل جاتا ہے جس سے کرسی پائلٹ سمیت بحفاظت زمین پر اتر جاتی ہے۔

روس کے لڑاکا طیارے کی انخلا سیٹیں حادثاتی طور پر کھلنے سے 3 پائلٹس ہلاک

- Advertisement -

ایران میں کسی تکنیکی خرابی کے باعث ہینگر(جہاز پارکنگ کی جگہ) میں موجود طیارے کی انخلا سیٹس کھل گئیں اور پائلٹس ہینگر روف سے ٹکرا گئے۔ دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب دزفول فضائی اڈے پر پیش آیا۔

متعلقہ اداروں کا کہنا ہےکہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث پائلٹ کی سیٹیں طیارے سے باہر نکل آئیں۔ ہینگر کی چھت سے ٹکرانے سے پائلٹس کے سروں پر گہرا ضرب لگا جو موت کی وجہ بنا۔

ایرانی فضائیہ نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں