اشتہار

1375 ہجری: شاہ عبدالعزیز کے حکم پر قائم ہونے والا سعودی عرب کا پہلا پولیس اسٹیشن، تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: بانی مملکت شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمان آل سعود کے حکم پر 1375 ہجری میں قائم ہونے والے سعودی عرب کے پہلے پولیس اسٹیشن کو اصل شکل میں بحال کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم ’الجبیلیہ پولیس اسٹیشن ‘ مملکت کا وہ پہلا تھانہ ہے جسے 1375 ہجری میں شاہ عبدالعزیز کے حکم پر قائم کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اسٹیشن ریاض کے حجاز روڈ پروادی حنیفہ میں واقع ہے۔ قدیم اور تاریخی پولیس اسٹیشن کی عمارت کو دوبارہ اس کی اصل حالت میں بحال کیا گیا ہے تاکہ اس کی تاریخی حیثیت قائم رہے۔

مقامی میڈیا نے اس تھانے کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم بھی بنائی جس میں بتایا گیا کہ اسٹیشن معروف وادی حنیفہ میں واقع ہے جو مکہ مکرمہ جانے والی قدیم شاہراہ حجاز کو شمال اور شمال مغربی علاقوں کو جوڑتی ہے۔

بلدیہ الجبیلہ نے تاریخی منظر اور وجود کو محفوظ بنانے کے لیے اس کی پرانی شکل کو دوبارہ بحال کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں