سڈنی: آسٹریلیا میں دنیا کے سب سے بڑے ڈائنوسار کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے جنوب مغربی کوئنز لینڈ میں تقریباً 9 کروڑ 60 لاکھ پرانی باقیات ملی ہیں جو دنیا کے سب سے بڑے ڈائنوسار کی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ڈائنوسار نو کروڑ سال پہلے یہاں رہتا تھا۔ ملنے والی باقیات سے ڈائنو سار کی لمبائی 25 سے 30 میٹر، وزن 67 ٹن جبکہ زمین سے دم تک کا فاصلہ 5 سے ساڑھے 6 میٹر ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ ڈائنوسار کے خاندان کی یہ نئی قسم ہے جسے ‘کوپر’ کا نام دیا ہے۔
22 کروڑ سال پرانا ڈائنوسار، کمسن بچی نے دنیا کو حیران کردیا
اس سے قبل کوپر نسل سے ہی تعلق رکھنے والے ڈائنوسار کی باقیات ملی تھیں جسے جارج کا نام دیا گیا تھا، مگر اس کی ہڈیاں زیادہ بھربھری ہونے کے باعث جانچ پڑتال بہت مشکل رہی۔
خیال رہے کہ دنیا کا سب سے بڑا ڈائنوسار پیٹاگوٹیٹان کو بھی کہا جاتا ہے جو جنوبی امریکا میں دریافت ہوا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کوپر بھی پیٹاگوٹیٹان کا رشتہ دار ہے۔