اشتہار

فرانسیسی صدر کو شہری نے سرِعام تھپڑ دے مارا

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو ایک شخص نے سرِعام تھپڑ دے مارا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ایمانوئل میکرون کو اس وقت ایک شہری نے چہرے پر ‏تھپڑ رسید کیا جب وہ سرکاری دورے پر ڈروم پہنچے تھے۔

جنوبی فرانس کے علاقے ڈروم پہنچنے پر فرانسیسی صدر بیریئر کے پیچھے موجود شہریوں سے ‏ملاقات کر رہے تھے کہ اس دوران استقبال کے لیے موجود شہری نے ان کے چہرے پر تھپڑ دے ‏مارا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص نے ایک ہاتھ سے صدر کا ہاتھ مضبوطی سے تھامنے ‏کے بعد انہیں اپنی طرف دکھیلا اور دوسرے ہاتھ سے طمانچہ دے مارا۔

فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دو فراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر ‏منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں