جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ملکی درآمدات میں 22.52 فیصد اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ جولائی سے مئی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت تجارتی خسارے میں 30فیصد اضافہ ہوا جبکہ اسی دورانیے میں درآمدات میں 22.52 فیصد تک بڑھوتی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شمارایات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی کے دوران 27.48ارب ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تجارتی خسارہ 30.56 فیصد مزید بڑھا۔ جولائی سے مئی میں برآمدات میں 13.97فیصد کا اضافہ ہوا۔

جولائی سے مئی کے دوران 22ارب 56 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔

- Advertisement -

اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال اس عرصہ میں19.79ارب ڈالرکی برآمدات کی گئیں۔ جولائی سے مئی میں درآمدات میں 22.52فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 50ارب 4کروڑڈالر کی درآمدات ہوئیں۔

اس حوالے سے یہ بھی کہا گیا کہ گزشتہ سال اس عرصہ میں40.84ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں