اشتہار

پاکستان کا پہلا ڈرائیوتھرو ویکسینیشن سینٹر، گاڑی میں بیٹھے بیٹھے15سے 20منٹ میں ویکسینیشن کرائیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان کا پہلاڈرائیوتھروویکسی نیشن سینٹر لاہور میں قائم کردیا گیا ، سینٹر میں گاڑی میں بیٹھے بیٹھے15سے 20منٹ میں ویکسی نیشن مکمل ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت نے بینک آف پنجاب کے تعاون سے پاکستان کا پہلاڈرائیوتھروویکسی نیشن سینٹرلاہورمیں قائم کردیا ، ڈرائیوتھرو ویکسی نیشن سینٹر نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں قائم کیاگیا ہے۔

بینک آف پنجاب نے منصوبے کےانفرااسٹرکچر کے قیام کیلئے مدد فراہم کی ، ڈپٹی کمشنرلاہور مدثر ریاض اور صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے سینٹر کا افتتاح کیا ، سینٹرمیں گاڑی میں بیٹھے بیٹھے15 سے 20 منٹ میں ویکسی نیشن مکمل ہوجائے گی۔

- Advertisement -

اس موقع پر صدربی اوپی ظفرمسعود نے کہا کہ شاندارمنصوبے کا حصہ بننا بی او پی کیلئے بھی باعث فخرہے ، مستقبل میں بھی عوامی فلاحی منصوبوں میں شمولیت کیلئے پرعزم ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے بتایا 3دن کی قلیل مدت میں سینٹرکوقائم کرکےآپریشنل کیا گیا ہے ، ڈرائیوتھروویکسی نیشن سینٹر پیر تا جمعہ رات8 بجے سے رات 2بجے تک کھلا رہے گا جبکہ ہفتہ اور اتوار کو شام 5 بجے سے رات 2 بجے تک کھلے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں