اشتہار

بھارت میں رہائشی عمارت منہدم، 11 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی، بارشوں کے باعث تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث رہائشی عمارت گرنے کا واقعہ ساحلی شہر ممبئی میں پیش آیا، جہاں تین منزلہ عمارت بنیادیں کمزور ہونے کی وجہ سے اچانک برابر والی عمارت کے اُوپر جاگری۔

حادثے کی وجہ سے عمارت میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے، جن میں سے 11 ہلاک ہوگئے جب کہ 7 زخمی ہیں۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا احتمال ہے جن کو نکالنے کےلیے ریسکیو اداروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی ریاست گجرات میں سمندری طوفان تاوتے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی، سمندری طوفان کی وجہ سے چلنے والی تیز ہواؤں کی وجہ سے احمد آباد میں پانچ منزلہ عمارت منہدم ہوگئی تھی تاہم عمارت گرنے کے نتیجے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

بھارت میں طوفان کی تباہی، پانچ منزلہ رہائشی عمارت گر گئی

بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان تاوتے کے نتیجے میں بھارت میں مجموعی طور پر 21 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ درجنوں اب بھی لاپتہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں