تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

کرونا وبا سے متعلق امریکی حکام کا ایک اور انکشاف

واشنگٹن : امریکی حکام نے کرونا وائرس نے متعلق کہا ہے کہ کرونا وبا کا پھیلاؤ پورے نظام پر حملہ تھا، جس کےلیے امریکا تیار نہیں تھا اور نہ اگلی وبا کےلیے مناسب اقدامات اٹھائے ہیں۔

یہ انکشافات امریکا کے بیماری پر قابو پانے اور روک تھام کے مرکز (سی ڈی سی) کے پرنسپل ڈپٹی ڈائریکٹر نے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے بطور قوم انتہائی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا جب کہ دیگر ممالک نے وبائی صورتحال کے دوران بہت بہترین اقدامات اٹھائے۔

سی ڈی سی کے پرنسپل ڈپٹی ڈائریکٹر آنے شوچاٹ نے کہا کہ امریکا نوول کرونا وائرس کی عالمی وبا کےلیے تیار نہیں تھا، اسی لیے ہم ابھی تک وبائی صورتحال سے نمٹ رہے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی سی نے کہا کہ امریکا ایک وبا سے گزرنے کے باوجود مستقبل کی وبا سے لڑنے کےلیے تیاری نہیں کررہا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو افرادی قوت، اعداد و شمار اور لیبارٹری کے حوالے سے بہت کام کرنا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی ماہرین نے انکشاف کیا تھا کہ کرونا وائرس کے لیبارٹری کی نسبت فطرت کی پیداوار ہونے کا امکان زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس کہاں سے پھیلا؟ تحقیق میں حیران کن انکشاف

واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے تحقیق میں دو امریکی محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس نے قدرتی ذخائر سے جنم لیکر انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔

Comments

- Advertisement -