تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شکیب الحسن آپے سے باہر ہوگئے، ویڈیو وائرل

ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن دوران میچ آپے سے باہر ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ڈھاکا پریمیئر لیگ ڈویژن ٹی 20 لیگ میں امپائر کی جانب سے ایل بی ڈبلیو کی اپیل رد ہونے پر وکٹیں اٹھا کر پھینک دیں۔

مذکورہ واقعہ محمدڈان اسپورٹنگ کلب اور اباہانی لمیٹڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران پیش آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شکیب الحسن نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی امپائر کی جانب سے ناٹ آؤٹ قرار دیے جانے پر انہوں نے اسٹمپس پر کک ماری۔

ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شکیب الحسن فیلڈنگ کررہے ہیں لیکن اچانک ہی وہ امپائر کے قریب آتے ہیں اور وکٹیں اٹھا کر پھینک دیتے ہیں۔

شکیب الحسن کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شائقین کرکٹ نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد انہوں نے اپنی حرکت پر معافی مانگ لی۔

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ میرے رویے کی وجہ سے میچ خراب ہوا جس پر معذرت خواہ ہوں تاہم شکیب کو اس رویے کی وجہ سے معطلی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

واضح رہے شکیب کو پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے بقیہ میچز میں حصہ لینا تھا لیکن انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینا کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -