تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

چھٹی سے آٹھویں کلاسز کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی سے آٹھویں کلاسز ‏میں کل 15 جون سے تدریسی عمل شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے محکمہ تعلیم کا کلاسز بحالی کا نوٹیفکیشن اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ‏شیئر کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے ساتھ وزیرتعلیم نے لکھا کہ 15 جون سے چھٹی تا آٹھویں جماعتوں کا تدریس عمل ‏شروع ہو رہا ہے۔

اس سے قبل وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک کی ‏کلاسز میں تدریسی عمل منگل 15 جون سے شروع کردیا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ صوبے میں کرونا وائرس کی صورتحال بہتر رہی تو پرائمری تا ‏پانچویں تک کی کلاسز میں تدریسی عمل 21 جون سے شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں اس کی منظوری دے دی گئی ہے، اس ‏وقت گو کہ کراچی اور حیدر آباد میں کرونا متاثرین کی تعداد 5 فیصد سے زائد ہے تاہم جس تیزی ‏سے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اس سے صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ ہفتے کلاس نویں تا انٹر تک تدریسی عمل شروع کردیا ہے ‏اور انشا اللہ منگل 15 جون سے کلاس چھٹی تا آٹھویں تک تدریسی عمل کا آغاز کردیا جائے گا ‏جبکہ ایک ہفتے تک صورتحال کا مزید جائزہ لے کر 21 جون سے تمام چھوٹی کلاسز میں بھی ‏تدریسی عمل کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران تمام کلاسز میں ایس او پیز کے تحت حاضری کا تناسب 50 فیصد ہوگا ‏جبکہ اسکولز کے تمام عملے کو ویکسی نیشن کروانا لازمی ہوگی۔ ‏

Comments

- Advertisement -