تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سرفراز سے نوک جھونک: شاہین آفریدی نے خاموشی توڑ دی

کراچی: پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے میچ کے دوران سرفراز احمد سے گرما گرمی کے معاملے پر شاہین آفریدی نے خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے سرفراز احمد سے معذرت کرلی۔

شاہین آفریدی نے لکھا کہ ’سیفی بھائی ہم سب کا فخر ہیں، میچ جو بھی کچھ ہوا وہ ہیٹ آف دی موومنٹ تھا۔‘

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ’سرفراز احمد کی عزت کے لیے مجھے خاموش رہنا چاہیے تھا۔‘

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے سینئرز کا احترام کیا ہے ان کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ دنوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی اننگز میں کپتان سرفراز احمد اور شاہین آفریدی ‏آپس میں الجھ پڑے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے اپنی رائے کا اظہار کیا ‏تھا، کچھ صارفین سرفراز احمد کی حمایت میں سامنےآئے تو کچھ نے شاہین شاہ آفریدی جارحانہ ‏مزاج کی حمایت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -