اشتہار

کرونا کے نئے کیسز اور مثبت شرح میں کمی کا رجحان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومتی اقدامات اور عوام کی جانب سے ویکسی نیشن کرانے میں تیزی کے باعث کرونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید تیس مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد ملک بھر میں عالمی وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد بائیس ہزار سات ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 34ہزار754 کرونا ٹیسٹ کیےگئے، جن میں سے 907نئےکیسز سامنےآئے، اس دوران کرونا کےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح2.6فیصد رہی۔

- Advertisement -

این سی او سی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 829 افراد نے کرونا کو شکست دی جس کے بعد کرونا سے صحت یاب ہونے مریضوں کی تعداد 893148 تک جا پہنچی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد34ہزار20ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے 2238 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں