تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

10 بچوں کی پیدائش کا دعویٰ کرنے والی خاتون نفسیاتی اسپتال میں‌ داخل

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا میں بیک وقت دس بچوں کی پیدائش کا دعویٰ کرنے والی خاتون کو علاج کے لیے نفسیاتی اسپتال  میں داخل کرادیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے کی خواہش مند 37 سالہ افریقی خاتون نے گزشتہ دنوں دس بچوں کی پیدائش کا دعویٰ کیا تھا۔

اس دعوے کے قلعی دو روز بعد سب سے پہلے اُن کے والد کے کھولی اور بتایا کہ وہ ابھی تک اپنے نواسوں کو نہیں دیکھ سکے۔ بعد ازاں اسپتال انتظامیہ نے بھی اس خبر کی تردید کردی تھی۔

دس بچوں کی پیدائش کی خبر دنیا بھر میں تیزی سے پھیلی جس کے بعد پولیس نے خاتون کو تلاش کر کے جب معلوم کیا تو پتہ چلا کہ یہ دعویٰ جھوٹ پر مبنی تھا۔

پولیس نے دس بچوں کی پیدائش کا جھوٹا دعویٰ کرنے پر خاتون کو دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کیا اور اُس کا ڈاکٹر سے طبی معائنہ بھی کرایا۔

مزید پڑھیں : بیک وقت دس بچوں کی پیدائش افواہ نکلی! خاتون دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار

ڈاکٹرز نے افریقی خاتون کو نفسیاتی قرار دیتے ہوئے اُسے علاج کے لیے نفسیاتی اسپتال بھیجنے کی سفارش کی، جس پر اُسے وہاں داخل کروادیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کی دماغی حالت ٹھیک نہیں اور اس قدر خراب ہے کہ انہیں فوری طور پر علاج کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ افریقی جوڑے بیک وقت دس بچوں کی پیدائش کا دعویٰ کرتے کہا تھا کہ ان کے ہاں سات لڑکے اور تین لڑکیوں کی ایک ہی وقت میں پیدائش ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -