تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

’’نواز شریف لندن میں سرنڈر کردیں‘‘

اسلام آباد: مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن میں بھی سرنڈر کردیں یا قبل از گرفتاری کے لیے درخواست دیں۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ اب یہ طے شدہ وقت میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرسکتے ہیں، ایسا نہیں ہوتا کہ ملزم کی خواہش کے مطابق عدالتیں فیصلہ کریں۔

بابر اعوان نے کہا کہ عدالت کے دونوں فاضل ججز نے بہت زبردست فیصلہ دیا ہے، نواز شریف لندن میں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔ اپیلیں خارج ہونے کے بعد نواز شریف کا برطانیہ میں رہنا بھی مشکل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صورت حال واضح اور سب کے سامنے آچکی کہ وہ جان بوجھ کر بھاگے ہیں، نواز شریف کی گارنٹی لینے والے شہباز شریف کیخلاف بھی ایکشن ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیلیں خارج، سزا برقرار

مشیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے قانون اور اداروں کو منہ چرا رہے ہیں، حکومت پنجاب شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے 100 فیصد واضح کردیا کہ فراڈ کرکے باہر گئے تھے، مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ شام کو والد کو واپس بلا سکتی ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف ایکشن نہ ہونا احتساب کے عمل پر سوالیہ نشان ہے، شہباز شریف ڈھٹائی کے ساتھ بیان حلفی کی موجودگی میں ڈٹے رہے، کیا 4 گھنٹے تقریر کرنے والا آج قوم کے گھٹنے پکڑے گا یا توبہ کا سجدہ کرے گا۔

Comments

- Advertisement -