اشتہار

حیران کن ڈرون نے دنیا کے ہوش اڑا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں سائسندانوں نے مسلسل ڈیڑھ سال سے زائد عرصے تک اڑان بھرنے والے ڈرون طیارے ‏کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق غیرمعمولی صلاحیتوں اور جدید نظام سے لیس یہ ڈرون عسکری و سول ‏مقاصد کے لیے استعمال ہو گا۔

انٹرنیٹ کی فراہمی اور فضا میں دیگر امور کی انجام دہی کے لیے بھی یہ ڈرون انتہائی کارگر ثابت ‏ہوگا۔ حیرت انگیز طور پر طویل ترین مدت کے لیے پرواز کی صلاحیت رکھنے والے اس ڈرون کو شمسی ‏توانائی سے چلایا جائے گا۔

- Advertisement -

PHASA-35 First Flight | Newsroom | BAE Systems | International

دن کے اوقات میں شمسی توانائی کو چھوٹی چھوٹی بیٹریوں میں ذخیرہ کر کے رات کے آپریشنز ‏میں اسے استعمال کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ 70 ہزار فٹ کی بلندی تک اڑان بھر سکتا ہے اور مسلسل 20 ماہ تک رکے بغیر ‏آپریشنل رہ سکتا ہے۔

BAE buys British firm Prismatic to develop solar-powered drones

اس ڈرون کو ‏PHASA-35‎‏ کا نام دیا گیا ہے جو کہ برطانیہ ڈرون ساز کمپنی بنا رہی ہے، ابتدائی ‏پرواز کامیاب رہنے کے بعد مزید تجربات کیے جارہے ہیں۔

ڈررون کا وزن صرف 150 کلوگرام ہے اور 15 کلوگرام پلے لوڑ برادشت کر سکتا ہے۔ اس کے پر 115 ‏فٹ لمبے ہیں جو اس کی پرواز کو ہموار رکھنے میں معاونت کرتے ہیں۔

BAE's PHASA-35 solar powered endurance flyer has the potential to stay  airborne for a year | Intelligent Aerospace

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں