اشتہار

اب کرونا کا علاج ’چیونگم‘ سے ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس کے ماہرین نے ایسی چیونگم تیار کی ہے جس کے ذریعے کرونا کا علاج ممکن ہوسکے گا۔

روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کے اڑتالیسویں سینٹرل سائنسی تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ سرگئی بوریسویچ نے خوش خبری سنائی کہ کرونا کا علاج چیونگم چبا کر کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ  کورونا وائرس کے علاج کے لیے ایسی دوا تیار کی گئی ہے ، جو چیونگم کی شکل کی ہیں اور اسے اُسی طرح سے چبایا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اس دوا کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے، جلد یہ روس میں عام عوام کو دستیاب ہوں گی‘۔

مزید پڑھیں: روسی ویکسین سے متعلق ایک اور بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اس سے قبل  بوریسیویچ کا حوالہ دیتے ہوئے آر بی ایس نے بتایا تھا کہ روسی وزارت دفاع ، چیونگم یا چبانے والی tablets اور پھلوں کے پیسٹ کی شکل میں ایک اینٹی کورونا وائرس دوا تیار کررہی ہے۔

یہ بھی اطلاع ہے کہ روس میں کرونا کے خلاف ایک ایسی دوا تیار کی جارہی ہے، جسے انسان دہی کی طرح استعمال کرے گا، یہ رواں سال کے آخر تک دستیاب ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں