تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

سندھ بھر میں‌ کل سے مزارات اور درگاہیں کھولنے کا اعلان

کراچی: محکمہ اوقاف سندھ نے صوبے بھر کے مزارات اور درگاہیں کل سے عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ اوقاف سندھ نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے ایڈمنسٹریٹرز برائے اوقات کو مزارات اور درگاہیں کھولنے کا مراسلہ جاری کیا۔

اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کل سے تمام مزارات اور درگاہیں زائرین کے لیے کھول دی جائیں اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے مکمل اقدامات کیے جائیں۔

محکمہ اوقاف نے ہدایت کی کہ زائرین کو ماسک کے استعمال کی تاکید کی جائے اور سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھا جائے جبکہ منتظمین لاؤڈ اسپیکر پر گاہے گاہے ایس او پیز پر عمل درآمد کے اعلان بھی کریں۔

مزید پڑھیں: درگاہوں اور مزارات سے متعلق نئے احکامات آ گئے

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ زائرین کو حاضری کے لیے صرف دس دس منٹ دئیے جائیں، مزار یا درگاہ کے اندر اجتماع یا رش لگانے کی اجازت نہ دی جائے اور درگاہوں کے اندر لنگر  کی تقسیم پر پابندی ہوگی۔

محکمہ اوقاف نے ہدایت کی کہ پچاس سال سے زائد عمر اور 14 سال سے کم عمر بچوں کو مزار میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔

Comments

- Advertisement -