تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب : نو عمر افراد کو کون سی ویکسین لگے گی؟ منظوری دے دی گئی

ریاض : سعودی عرب میں کورونا وائرس کے سد باب کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، عوام کو وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں ویکسینیشن کے نئے مرحلے کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں 12 سے 18 برس کی عمر کو شامل کیا جائے گا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے12 سے 18 برس کی عمر تک کے لیے فائزر بائیونٹیک ویکسین کو منظور کرلیا گیا ہے۔

ویکسین کی منظوری سے قبل اس عمر کے لیے ویکسین کے تجربات کیے گئے جو مکمل طور پرکامیاب رہے، تجربات میں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ عمر کے لیے بھی ویکسین مفید ثابت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کی 70 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین کی پہلی خوراک دیئے جانے کے بعد اب 50 برس اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے ویکسین کی دوسری خوراک دینے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ویکسین کی دوسری خوراک کے حوالے سے وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ دوسری خوراک کے لیے عمر کا تعین مرحلہ وار کیا جائے گا جو ویکسین کی آمد کو دیکھتے ہوئے مقرر کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -