اشتہار

سعودی عرب: دسمبر میں کیا ہونے جارہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں قومی ثقافتی ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں دسمبر میں ہوں گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں سعودی قومی ثقافتی ایوارڈز کے دوسرے ایڈیشن کے لیے نامزدگیاں دسمبر سے کی جائیں گی، اس حوالے سے مختلف امور پر کام جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی وزارت ثقافت 14 کٹیگریز میں مملکت بھر کے افراد اور تنظیموں کو اچیومینٹ ایوارڈ ز دے گی جس کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں۔

- Advertisement -

سعودی عرب میں سال کی بہترین شخصیت، نوجوان، فلم، فیشن، موسیقی، قومی ورثہ، ادب، تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس، وژوئل آرٹس، فن تعمیر اینڈ ڈیزائن، کلنری آرٹس، پبلشنگ اور ٹرانسلیشن کے لیے ایوارڈز دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ وزارت ثقافت نے سعودی وژن 2030 کے اصلاحاتی اقدامات میں سے ایک کوالٹی آف لائف پروگرام کے تحت ایوارڈ سکیم کا آغاز کیا ہے۔

قبل ازیں سعودی دارالحکومت ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر میں کلچر پیلس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پہلے ایڈیشن کے فاتحین کو ایوارڈز دیے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں