تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نوشہرو فیروز: زمینی تنازعے نے 4 افراد کی زندگی کا خاتمہ کردیا

نوشہرو فیروز: صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں عدالت پیشی سے واپس جانے والے افراد پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ نوشہرو فیروز کے علاقے پھل کے قریب سیم نالے کے مقام پر پیش آیا، جہاں عدالت میں پیشی کے بعد واپس جانے افراد پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں امید علی وگن، صدام، عطا محمد اور ان کا ڈرائیور شامل ہے، واقعے کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا۔واقعے سے متعلق پولیس کی جانب سے جاری ابتدائی بیان میں بتایا گیا کہ زمین کے تنازعے پر مری اور وگن برادری میں عرصہ دراز سے دشمنی چلی آرہی ہے، مذکورہ واقعہ بھی اسی کا شاخسانہ ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں زمینی تنازعے پر آئے روز فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں کئی قیمتوں جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -