تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سفری پابندی کے شکار غیرملکی ملازمین کیلئے سعودی حکومت کا بڑا ریلیف

ریاض: کورونا وبا کے باعث نافذ العمل سفری پابندی کے تناظر میں سعودی حکومت نے بیرون ملک مقیم غیرملکی ملازمین کو بڑا ریلیف فراہم کیا ہوا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) سے ایک شہری نے استفسار کیا کہ کمپنی کے غیرملکی ملازمین خروج وعودہ پر گئے تھے لیکن سفری پابندی کے باعث وہ مذکورہ ممالک میں پھنس گئے اور اب تک مملکت نہیں آسکے ہیں، کیا ان کے اقامے کی تجدید ممکن ہے؟۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ سعودی وزارت داخلہ نے بیرون ملک گئے ہوئے غیر ملکی کارکنوں کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کی اختیاری سہولت فراہم کی ہوئی ہے۔

سعودی عرب: غیرملکی یہ لازمی جان لیں کہ ۔۔۔۔۔۔!

محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ ملازمین جوازات کے ’ابشر‘یا ’مقیم ‘ پورٹل کے ذریعے ویزے اور اقامے کی تجدید کراسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ سعودی حکومت نے 9 ممالک جہاں سے پروازوں کی آمد ورفت پر عارضی پابندی عائد ہے کے شہریوں کی سہولت کے لیے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع کا حکم صادر کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اسپانسر کو بھی یہ اختیار ہے کہ وہ اپنی جانب سے مقررہ فیس ادا کرنے کے بعد کارکن کے اقامے یا خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کراسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -