تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی مستعفی

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے گورنربلوچستان کو خط لکھا تھا جس میں ان سے مستعفی ہونےکا کہا گیا تھا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نیاگورنر تعینات کرنا چاہتا ہوں، آپ سے درخواست ہےکہ مستعفی ہو جائیں۔

یہ پڑھیں: وزیراعظم نے گورنر بلوچستان سے استعفی طلب کرلیا

بعدازاں گورنربلوچستان نے وزیراعظم کے خط پر استعفیٰ دینےسےمعذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئینی طریقے سے معاملہ چلنا چاہیے، صدر کہیں گے تو استعفیٰ دوں گا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے تین اکتوبر 2018 میں محمد خان اچکزئی کے استعفے کے بعد امان اللہ یاسین زئی کو نیا گورنر نامزد کیا تھا۔

مزید پڑھیں: گورنر بلوچستان کی وزیراعظم کے خط پر استعفیٰ دینے سے معذرت

جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی 7 اگست 1954 کو پیدا ہوئے، 27 جنوری 1997 میں بلوچستان ہائیکورٹ میں بطور جج تعینات ہوئے، 14 ستمبر 2005 کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بنے اور 5 اگست 2009 تک بطور چیف جسٹس ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -