تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

پاکستانی یوٹیوبرز کے لیے اچھی خبر

یوٹیوب نے ٹک ٹاک سے مماثلت رکھتی ‘شارٹ ویڈیوز’ کی سہولت پاکستانی یوٹیوبرز کو بھی فراہم کردی۔

دنیا بھر میں ٹک ٹاک کی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم پر ‘یوٹیوب شارٹس’ کے نام سے نیا فیچر متعارف کرایا جس کے تحت صارفین مختصر ویڈیو میوزک سمیت اپ لوڈ کرسکتے ہیں، یہ سہولت ابتدائی طور پر بھارت کو دی گئی تھی لیکن اب اس سے پاکستان سمیت دنیا کے 100 ممالک مستفید ہوسکیں گے۔

— فوٹو بشکریہ یوٹیوب

یوٹیوب شارٹس فیچر پاکستان سمیت دنیا کے 100 ممالک میں متعارف کرادیا گیا ہے، قبل ازیں یوٹیوب پر شارٹ ویڈیوز دنیا بھر میں دیکھی جاتی تھیں لیکن اسے بنانے کی سہولت چند ہی ملکوں کو تھی مگر اب مختصر ویڈیوز بناکر اپ لوڈ کرنے کے ٹولز 100 ممالک کے صارفین کو دستیاب ہیں یعنی پاکستان میں بھی ایسا ممکن ہے۔

یوٹیوب پر 15 سیکنڈ یا اس سے زائد کی ویڈیو کرییٹر ٹولز کی مدد سے تیار کی جاتی ہے یہ ٹک ٹاک سے بہت زیادہ ملتا جلتا فیچر ہے جس میں اسپیڈ کنٹرولز، ایک ٹائمر اور کاؤنٹ ڈاؤن فیچر بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں یوٹیوب نے ٹک ٹاک کی ٹکر پر مختصر ویڈیو کا یہ فیچر متعارف کرایا تھا۔

ٹک ٹاک کی طرز پر بنائی گئی یوٹیوب شارٹس آتے ہی چھا گئی

قبل ازیں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ’یوٹیوب شارٹس‘ نامی پلیٹ فارم نے آتے ہی صارفین کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے، آزمائش کے پہلے ہی دن ساڑھے تین ارب صارفین نے ویڈیوز دیکھیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

Comments

- Advertisement -