اشتہار

سائنوفارم کتنی مؤثر؟ تحقیق میں حیران کن نتائج سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سمیت کئی ممالک میں استعمال ہونے والی چین کی کورونا ویکسین سائنوفارم وبا سے ‏اموات روکنے میں 84 فیصد تک مؤثر ہے۔

یہ دعویٰ ارجنٹائن میں سرکاری طور پر ہونے والی تحقیق میں کیا گیا ہے۔

ارجنٹائن کی وزارت صحت نے تحقیقی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سائنوفارم کوویڈ19 سے ہونے ‏والی اموات کو روکنے میں 84 فیصد تک کارگر ثابت ہوئی ہے۔

- Advertisement -

یہ تحقیق قریبا ڈیڑھ لاکھ افراد پر کی گئی ہے جس کے نتائج میں یہ اخذ کیا گیاہے کہ پہلی ‏خوراک لینے کے بعد وبا سے ہونے والی اموات کو روکنے میں ویکسین 61 فیصد مؤثر رہی جب کہ ‏دوسری خوراک کے بعد اس کی افادیت 84 فیصد تک پہنچ گئی۔

ارجنٹائن نے نے فروری میں سائنوفارم کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی۔

چند روز قبل جنوب مشرقی ایشیائی ملک لاؤس نے سائنوفارم ویکسین سے ضعیف افراد کی ‏ویکسینیشن شروع کی ہے۔

لاؤس نے 60 سال سے زائد عمر والے افراد کے لیے چین کی سائنوفارم ویکسین سے ویکسینیشن ‏مہم کا آغاز کیا ہے، اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور لاؤ وزارت صحت نے ‏اجازت دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں