جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

منشیات اوردہشت گردی کیخلاف کے نائن یونٹ کے خصوصی کتوں کی ٹریننگ شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسپیشل برانچ نے منشیات اوردہشت گردی کے خلاف کے نائن یونٹ خصوصی کتوں کی ٹریننگ شروع کردی، کے نائن ڈاگ بم یا بارودی مواد ڈھونڈنے کی صلاحیت رکھتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل برانچ نے منشیات فروشی اور دہشت گردی کیخلاف اقدام اٹھاتے ہوئے کے نائن یونٹ نے نئے خریدے گئے خصوصی کتوں کی ٹریننگ شروع کردی۔

اسپیشل برانچ کا کہنا تھا کہ پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں ٹریننگ دی جارہی ہے، ڈاگ یونٹ پہلے بھی موجود تھا لیکن ٹریننگ نہیں دی جاتی تھی، تربیت یافتہ کتے منشیات کیخلاف مہم میں کارگر ثابت ہوں گے۔

اسپیشل برانچ نے کہا کہ جہاں مشینیں ناکام ہوجائیں وہاں کتوں کی حس کام کرتی ہے، کے نائن ڈاگ بم یا بارودی مواد ڈھونڈنے کی صلاحیت رکھتےہیں۔

پہلےمرحلے میں کتوں کوڈسپلن سکھایاجارہاہے، دوسرےمرحلے میں نارکوٹکس، بم ڈیٹیکشن ٹریننگ دی جائےگی اور تیسرے مرحلے میں کتوں سے کھوجی کا کام بھی لیا جائے گا۔

اسپیشل برانچ کے مطابق اندرون سندھ میں مختلف کیسز میں مدد لی جاسکے گی، 3 ماہ کے اندر تمام تربیت یافتہ کتے تیار ہوجائیں گے، ہمارا مقصد منشیات اوردہشت گردی کےخلاف کام کرناہے۔

کے نائن یونٹ کو بڑے پیمانے پر بنانے کی تیاریاں ہیں، موجودہ بیج کوتربیت دینے کے بعد نئے کتے خریدےجائیں گے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں