بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستانی صنعتکار اب بین الاقوامی ہیکرز کے نشانے پر آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستانی صنعتکار اب بین الاقوامی ہیکرز کے نشانے پر آگئے ، صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ایف بی ایریا کے دس سے زائد صنعتکار کا ڈیٹا ہیک کرکے غیر ملکی ہیکرز لاکھوں ڈالرزلوٹ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صنعتکاروں نے ڈی جی ایف آئی اےعامرفاروقی سے ملاقات کی، جس میں بین الاقوامی ہیکرز کی جانب سے اکاؤٹس ہیک کرکے پیسے ٹرانسفر کرنے کے معاملہ اٹھایا۔

چیف پیٹرن فباٹی ادریس گیگی نے کہا ہیکرز اکاونٹس ہیک کر کے جعلی ای میل آئی اور واٹس اکاونٹ سے پیسے ٹرناسفر کرا لیتے ہیں اور بیرون ملک کاروبار کرنے والے صنعتکاروں کو غیر ملکی ہیکرز اکاونٹس ہیک کر کے ہزاروں ڈالرز لوٹ چکے ہیں۔

ادریس گیگی نے بتایا کہ ایف بی ایریا کے دس سے زائد صنعتکار کا ڈیٹا ہیک کرکے غیر ملکی ہیکرز لاکھوں ڈالرزلوٹ چکے ہیں ، جرائم پیشہ افراد لوگوں کے بینک اکاوٴنٹ اورواٹس ایپ بھی ہیک کرلیتے ہیں ، ایف آئی اے بتائے کہ ان مشکلات سے کیسے نمٹیں کسی ہیکر نے پیسے لے لیے ہیں تو کیسے واپس لیے جائے۔

صدر فباٹی محمد علی نے کہا نادرا میں سیاسی بنیاد پر بھرتیاں ہوتی ہیں عامر فاروقی نے اس گروپ کو پکڑا ، غیر ملکیوں سے بزنس ڈیل کرتے ہیں تو ہمارے حالات سے متعلق رپورٹس دیکھاتے ہیں۔

ڈی جی ایف آئی اے سندھ کا کہنا تھا کہ صنعتوں کارروں کے سائبر کرائم سے متعلق معاملات سے آگاہ ہوں، کہیں نہ کہیں سے آپ کا ڈیٹا بھی لیک ہورہا ہے کچھ بینکوں پر بھی سائبر حملے ہوئے ہیں اور ایک نجی بینک کے کریڈٹ کارڈ کا ڈیٹا ہیک ہوچکا ہے۔

عامرفاروقی نے کہا سائبر کرائم بنکوں کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے پر کام کررہی ہے، ایف اے ٹی ایف کہتا ہے کہ ہنڈی اور حوالہ سے منسلک منتقلی سب منی لانڈرنگ ہے لیکن بعض اوقات شناختی کارڈ کا غلط استعمال ہوتا ہے مشکل ہو ڈیٹا ایف آئی اے کے ساتھ شیئر کریں۔

ڈی جی ایف آئی اے کا مزیدکہنا تھا کہ بے نامی اکاوٴنٹ اور تھرڈ پارٹی کا سلسلہ بھی چل رہا ہے صنعت کاروں کو پیمنٹ قانونی طریقے سے کرنی ہو گی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں