اشتہار

بخارا شہر کے دورے پر وزیراعظم کو کس چیز نے متاثر کیا ؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کل 15ویں صدی کےعظیم شہر سمرقند کے دورے کو ایک شاندار تجربہ قرار دیا، آج وزیراعظم نے علم و تہذیب کے شہر بخارا کے دورے کی تفصیلات شیئر کیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ازبکستان کے ایک اور تاریخی شہر بخارا کے دورہ کی تصاویز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ جمعے ازبکستان کے قدیم شہر بخارا کا دورہ کیا، نقشبندیہ سلسلےکےبانی کےمزار پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بخارا صدیوں تک علم وادب کا مرکز تھا، چنگیزخان اسکےمینار کی بلندی سےاتنا متاثر ہوا کہ 1220ء میں جب اس نےشہر کی اینٹ سےبجائی تو اسےسلامت چھوڑ گیا۔

- Advertisement -

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دورہ سمرقند کی تصاویرسوشل میڈیاپرشیئرکرتے ہوئےسمرقند کے دورے کو شاندار تجربہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ سمرقند15ویں صد ی کےآغازمیں دنیاکےعظیم ترین شہروں میں شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کے ازبکستان کے دورہ کے ثمرات نمایاں ہونے لگے

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان روانگی سے قبل ازبکستان میں صوفی بہاؤالدین نقشبند کے مزار پر حاضری دی تھی ، اس موقع پر عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان میں نئی اور پرجوش شروعات ہو رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی سطح پر دونوں ملکوں میں کوئی خاص رابطے نہیں تھے، سیاسی، تجارتی اور عوامی سطح پر تعلقات کی ایک نئی شروعات کر رہے ہیں، باہمی تعلقات اب مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں