تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی حکومت کا سخت فیصلہ

ریاض: سعودی عرب میں طلبا اور اساتذہ کی کورونا ویکسینیشن پر سختی سے عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے اسی سلسلے میں خصوصی ویکسین سینٹرز بنوائے ہیں جہاں اسکول کے طلبا، اساتذہ اور انتظامی عملہ بھی ویکسین لگوا سکے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویکسین سینٹرز سعودی عرب کی جامعات میں تیار گیے گئے ہیں جہاں سے اسکول کے طلبا، اساتذہ اور دیگر عملہ بھی کوروناویکسین سے مستفید ہوسکے گا، ویکسین سینٹرز میں اسکولوں کے لیے خصوصی ٹریک بنائے گئے ہیں جس کے ذریعے اسکول کے طلب عمل اور دیگر افراد ویکسین لگوائیں گے۔

سعودی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ جامعات کے ویکسین سینٹرز میں اسکولوں کے طلبہ وطالبات، اساتذہ اور انتظامی عملے کے لیے خصوصی ٹریک بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا ویکسین کے سلسلے میں اسکولوں کے ساتھ ترجیحی معاملہ کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت کے فیصلے کے تحت آئندہ تعلیمی سال پر اسکول باقاعدہ کھولے جائیں گے تاہم ایسے کسی بھی طلبا یا اساتذہ کا داخلہ ممنوع ہوگا جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -