اشتہار

’مریم نواز کو شوکاز نوٹس جاری‘

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو آزاد کشمیر کی انتخابی مہم سے باز رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے آج سیالکوٹ میں جلسہ سے خطاب کرنا ہے۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم گزشتہ رات سے ختم ہوچکی ہے، الیکشن کمیشن نے نوٹس تحریک انصاف کے امیدوار صاحبزادہ حامد رضا کی درخواست پر جاری کیا۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اس حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آرہا اسی وجہ سے یہ عالمی محاذ پر مکمل ناکام ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمسایوں کے ساتھ پاکستان کا پرُامن وجود نواز شریف کے نظریہ کی بنیاد ہے، انہوں نے کہا کہ سب سےبات کرنا، نکتہ نظر سننا، اپنا پیغام خود پہنچانا سفارتکاری کا بنیادی جز ہے۔

یاد رہے کہ افغان قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ لندن میں مقیم مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف سے افغان مشیرِ قومی سلامتی اور افغان وزیرِ مملکت نے ملاقات کی ہے۔

افغان قومی سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغان مشیرِ قومی سلامتی حمد اللّٰہ محب اور وزیرِ مملکت سید سعادت نادری نے نواز شریف سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں