اشتہار

کراچی، گاڑی میں بیٹھے بیٹھے کرونا ویکسین لگوانے کی سہولت متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے ڈرائیو تھرو کرونا ویکسین سینٹر کا افتتاح کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ڈرائیو تھرو کرونا ویکسین سینٹر کے افتتاح کی ویڈیو جاری کی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خود ویکسین لگوائیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ کروناسے بچنا ہے تو آبادی کے بڑےحصےکو ویکسینیٹ کراناضروری ہے، حکومت نےمختلف مقامات پرویکسی نیشن سینٹرقائم کئےہیں۔

- Advertisement -

سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ کلفٹن اربن فاریسٹ کے ساتھ ڈرائیو تھرو ویکسین سینٹرکا افتتاح کیاگیا ہے، ڈرائیو تھرو ویکسین سےکرونا ویکسین دستیاب ہوں گی۔

ترجمان سندھ حکومت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور فوری ویکسین لگوائیں۔ مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے اس معاملے میں حکومت کا ساتھ دینے کی ایپل بھی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں