اشتہار

بابر علی کی اپنے یادگار گانے پر بیٹی کے ساتھ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بابر علی کی اپنی فلم کے یادگار گانے ’جانو سن ذرا‘ پر بیٹی کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکار بابر علی کی جانب سے مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں ان کے ہمراہ چھوٹی بیٹی زینب موجود ہیں جو کہ انسٹاگرام انفلوئنسر ہیں، ویڈیو میں دونوں باپ بیٹی کو ہلکے پھلکے انداز میں رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

بابر علی کی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

منزہ وارثی نامی صارف نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ دونوں کی بانڈنگ بے حد پسند ہے، اللہ پاک بری نظر سے بچائے۔

نایاب نامی صارف نے لکھا کہ یہ حقیقت ہے کہ تمام بیٹیاں اپنے والد کی جان ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ گانا 1995 میں سید نور کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘جیوا’ کا ہے جو کہ بابر علی اور اداکارہ ریشم پر فلمایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں